لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون شدید دھند کے باعث بند

Published On 18 December,2022 01:41 am

لاہور : (دنیا نیوز ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے نے بتایا کہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون اور شیر شاہ انٹرچینج سے ترنڈہ محمد پناہ تک موٹر وے ایم فائیو کو بھی شدید دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے دوران سفر ڈرائیور حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔