بہاولپور: دھند کے باعث کار نہر میں جاگری ، 6 افراد زخمی

Published On 22 December,2022 03:49 am

بہاولپور : (دنیا نیوز ) بہالپور میں پی سی بائی پاس کے قریب گاڑی شدید دھند کے باعث نہر میں گر گئی جس میں سوار تمام 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا تاہم گاڑی میں سوار 6 افراد کو وکٹوریا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق دھند میں اضافے کے پیش نظر مسافروں کو سفر کرنے سے پرہیز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
 

Advertisement