شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند

Published On 23 December,2022 11:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شدید دھند میں حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم فور کو فیصل آبار سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

Advertisement