پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

Published On 29 December,2022 05:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں موسم سرما کہ تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات 8 جنوری تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران انتظامی عملہ بدستور ڈیوٹی پر موجود رہے گا، متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان امتحانات کو ری شیڈول کر سکتے ہیں۔

Advertisement