اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بھی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی گئی ۔
اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 8 جنوری 2023 تک بند رہیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 9 جنوری 2023 سے ہوگا۔
اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے بھی سردیوں کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک توسیع کی ہے ، چھٹیوں میں توسیع شدید سردی کے باعث کی گئی ہے۔
نجی تعلیمی اداروں میں 9 جنوری کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔