ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، رضوان مسلسل دوسری مرتبہ نامزد

Published On 29 December,2022 01:37 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئرکے لیےنامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ انگلینڈ کےسیم کرن کو ٹی 20کرکٹر آف دی ایئرکےلیےنامزد کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا، بھارت کے سوریا کماریادیو کو بھی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے محمد رضوان کی مسلسل دوسرے سال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔
 

Advertisement