لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) نے پاکستان کرکٹ کو بہت مدد دی ہے۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ سپنرز نے بھی وکٹیں لینا ہوتی ہیں یہ کام صرف فاسٹ باؤلرز کا ہی نہیں ہوتا۔
شان ٹیٹ نے کہا کہ ہمارا سپن اٹیک اچھا ہے جبکہ وکٹیں بھی ایسی تیار کی گئ ہیں جو سپنرز کو مدد دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیس اٹیک بہترین اٹیک میں سے ایک ہے، کراچی ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے اچھی باؤلنگ کی مگر بدقسمتی ہے کہ نتائج نہیں مل رہے۔
باؤلنگ کوچ نے مزید کہا کہ ہمارے باؤلرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایشیا ء کپ میں بہترین پرفارمنس دی ہے۔