لاہور: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ سیریز سے فائدہ پہنچے گا۔
بسمہ معروف نے کہا کہ کوشش کریں گے وہاں جیسا باؤنس ہے اس کے مطابق تیاری کریں، کراچی جاکر مزید تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔
کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ سال 2022 میں غلطیاں بھی ہوئی اور کرکٹ میں بہتری بھی آئی، پچھلے کئی ماہ سے مثبت نتائج آرہے ہیں۔