سنٹرل پنجاب نے پاکستان کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 28 December,2022 04:17 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) سینٹرل پنجاب پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

نیشنل بینک آف پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 113 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے نویں مرحلے کے آخری میچ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخوا کو 316 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے تعاقب میں کے پی کے کی ٹیم 202 رنز تک محدود رہی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے احمد شہزاد 71اور کپتان قاسم اکرم 58رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسامہ میر کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔