چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

Published On 26 December,2022 07:50 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کی آج کی کارکردگی سے خوش ہوں، وکٹوں کے ابتدائی نقصان کے بعد شاندار واپسی ہوئی۔

شاہد آفریدی نے جبکہ سرفراز کی کارکردگی پر کہا کہ انہوں نے بھی اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا اور دباؤ کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بابر اعظم کی ایک اور شاندار اننگز پر نمک تمناؤں کا اظہار کیا۔