کیویز کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پرجوش ہیں: ڈیرل مچل

Published On 26 December,2022 03:59 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ کیویز کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ، پاکستان کے پاس کافی ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں جو ہمارے لئےمسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کیوی کرکٹر ڈیرل مچل کا کہنا تھا کہ ماضی میں کیا ہوا ہم یہ نہیں دیکھیں گے، یہ نیا دن ہے، نئی سیریز ہے ، ہم پیچھے نہیں دیکھتے اور زیادہ دور کی بھی نہیں سوچتے، ہم پاکستان سے سیریز کیلئے تیار ہیں مگر جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایسے پلیئرز ہیں جو بیٹ اور بال سے ہمارے لیے مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں۔

ڈیرل مچل نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے بہت مختلف ہیں ، یہاں کافی باؤنس سے اور وکٹ بھی کافی سست ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ کا یہی مزہ ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف کنڈیشنز اور مختلف ٹیموں کا سامنا کرنا ہوتا ہے، ہم اس چیلنج کیلئے تیار ہیں۔