نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر

Published On 24 December,2022 02:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا، عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔

پی سی بی کے چئیرمین کے مطابق شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخارشامل ہیں، ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔