لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور کیویز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے سابق قومی کپتان وقار یونس، عروج ممتاز، بازید خان ، کرس ہیرس کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق معروف کرکٹ مبصر اور سابق کرکٹر ڈینی موریسن، سکاٹ اسٹائرس، اور سائمن ڈول کو بھی ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Official broadcasters and commentary panel for the KFC Presents DAFANEWS Pakistan Vs New Zealand Test Series 2022-23
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 23, 2022
Read more: https://t.co/IcahNbHBm6#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/CZ8ZyVDQq6
پی سی بی حکام کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں 27 فل ہائی ڈیفینیشن کیمرے، بشمول بگی کیم اور مکمل ہائی ریویو سسٹم بھی دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔