دورہ آسٹریلیا و ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویمن کرکٹرز کل سے ٹریننگ کریں گی

Published On 25 December,2022 10:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ سکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی، ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کل صبح کے سیشن میں این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گی، کیمپ میں 27 اور 28 دسمبر کو قذافی سٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں خواتین کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔