کراچی: (دنیا نیوز) عبوری چیف سلیکشن کمیٹی و سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم میں آئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم جتنے بڑے بلے باز ہیں، انہیں بطور کپتان ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔
چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو بھی اعتماد دینا چاہیے، شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں بہترین پرفارمر میر حمزہ کو چانس دیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر
انہوں نے کہا کہ شاہنواز دھانی ٹیم کے ساتھ تو ہیں لیکن انہیں موقع نہیں دیا جاتا تھا۔