مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے دوبارہ ہیڈ کوچ بننے کو تیار

Published On 25 December,2022 09:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کی آفرقبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو کہا ہے کہ وہ انگلش کاونٹی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےموجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کنٹریکٹ فروری میں ختم ہورہا ہے جب کہ ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں ۔ مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے آفس کا ماحول بہتر بنانے کی ٹھان لی
 

خیال رہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کوچ کی تقرری کے بارے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ کوچ غیر ملکی ہوگا، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مکی آرتھر مضبوط امیدوار ہیں۔