لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کو قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔
ہفتے کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقررکیا۔
شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر دانش کنیریا نے طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ چیف سلیکٹر لکھا۔
Chief selector pic.twitter.com/cdKokzJCyR
— Danish Kaneria (@DanishKaneria61) December 25, 2022
واضح رہے کہ 2010 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران گیند کو دانتوں کے ساتھ چباتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
آفریدی کے اس عمل پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی تھی۔
تاہم دانش کنیریا کے طنزیہ ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ان کی ماضی میں مبینہ میچ فکسنگ یاد دلادی۔
Danish Kaneria was also a fixer, he was permanently banned from playing in English county, and you know, fixers always hate those who stop them from such illegal practice. I guess Afridi did so with Kaneria in the past.
— Onais Ahmed (@Onais_15) December 25, 2022
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔
At least you can t say such things to him...he is not a sport fixer like you..be sensible for once in your life...it s not about your personal hate or jealousy towards him..he is chief selector of Pcb now..at least respect your own country...Pakistan
— Muslima (@sanity460) December 25, 2022