کراچی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کی کارکردگی پر سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے۔
4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہو گئے۔
سرفراز اور بابر کی شاندار بیٹنگ پر سابق کپتان شعیب ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے سرفراز کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے دیا۔
انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں سرفراز کو شامل کرنے کا فیصلہ اچھا تھا، میرا مشورہ ہے کہ وائٹ بال کرکٹ ورلڈکپ قریب ہے اس لیے سرفراز کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے، وہ مڈل اوورز میں کافی فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔
- Smart decision by Lala @SAfridiOfficial to use @SarfarazA_54 in test playing 11 today. I would suggest to use him in ODI s too as he is very handy in the middle overs, as the next white ball worldcup is around the corner. Good ton by @babarazam258 too.
— Shoaib Malik
All the best boys !