ٹیم میں واپسی، شرجیل خان کی سرفراز احمد کو مبارکباد

Published On 27 December,2022 02:38 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شرجیل خان نے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو چار سال بعد ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اوپنر بیٹر شرجیل خان کا کہنا تھا کہ ’’ سیفی بھائی آپ کو ٹیم میں واپسی پر بہت بہت مبارکباد ہو ‘‘۔

شرجیل کی جانب سے سرفراز احمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو چار سال بعد قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور انہوں کراچی میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں 86 رنز اننگ کھیلی ہے۔