کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی ٹیسٹ میں رضوان کے کپتانی کرنے پر گراؤنڈ میں تنازع کھڑا ہو گیا، ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کو کپتانی سے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے اور کپتانی کرتے اور فیلڈنگ کو ہدایات دیتے نظر آئے۔
لیکن میچ ریفری اور فیلڈ امپائرز نے مداخلت کی اور پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کو بتایا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔
میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا اور اب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دے رہے ہیں۔