کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ملک کیلئے سنچری میرے لئے بنانا اعزاز ہے، وکٹ ابھی اچھا ہے لیکن وقت کے ساتھ بیٹنگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں تھی جس کی وجہ سے کم فیلڈنگ کی اور بولنگ نہیں کرائی، انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر ہوتا ہے ڈومیسٹک کرکٹ میں پانچ نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں ہوسکتا ہے مستقبل میں مجھے اوپر بیٹنگ کرنے کا موقع ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی انٹرنیشنل سنچری ہمیشہ ہی یادگار ہوتی ہے، ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کر رہا تھا، پچھلے میچز میں بھی کی جس سے اندازہ ہوگیا تھا، کوشش تھی کہ خراب بال کا انتظار کروں اور اس پر باؤنڈری لوں، ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، آپ کو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ وکٹ ایسی ہے کہ ایک دو وکٹ ملے تو نئے بیٹر کیلئے مسئلہ ہوسکتا ہے، اگر شراکت کو توڑنے میں کامیاب رہے تو ایک دو اور وکٹس جلد مل سکتی ہیں۔
Salman Ali Agha s press conference after Day 2 of the first Test.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai https://t.co/zo06dgyod4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2022