رمیز راجا پی سی بی میں ون مین شو تھے :عاقب جاوید

Published On 29 December,2022 02:46 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں نے سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کو عہدے سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے نہیں مانا۔

نجی انٹرویو میں پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کی پی سی بی میں واپسی خوش آئند ہے اور اس فیصلے کا فائدہ بھی ہو رہا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ میں نے رمیز راجا کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئی حکومت کو نیا چیئرمین لانے دیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی، رمیز راجا پی سی بی میں ون مین شو بنے ہوئے تھے جس کا اعتراف انہوں نے خود بھی کیا۔

سابق باؤلر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے رمیز راجہ کو کام کرنے کا وقت دیا گیا اب نجم سیٹھی کو بھی کام کرنے کا وقت دینا چاہیے۔