کراچی : ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کے بعد اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سابق کپتان نے یہ اعزازکیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 86 رنز کی اننگ کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل یہ اعزاز کامران اکمل کے پاس تھا۔
اس فہرست میں سابق کپتان معین خان، امتیاز احمد اور راشد لطیف بھی شامل ہیں۔