نوشہرہ : (دنیا نیوز) نوشہرہ کی تحصیل پبی واپڈا کالونی سیکٹر کےرہائشی گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ، دھماکے سے گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا جبکہ چھت کے ملبے تلے دب کرسربراہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق افراد میں واجد علی، ان کی زوجہ عالیہ واجد اور دو ماہ کی نومولود ماہ نورشامل ہیں ۔
ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخموں کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا ہے ۔