اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کے دستخط والے نئے بینک نوٹ آج جاری کرے گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے 29 دسمبر 2022 سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے دستخط والے نوٹ جاری کرنا شروع کر دے گا۔
ان کے پیشرووں کے دستخطوں والے بینک نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر گردش میں رہیں گے۔