کراچی : (ویب ڈیسک)حکومت نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔
سٹیٹ بینک نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کردی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جو پرائز بانڈ بند کئے جارہے ہیں ان میں 7500، 15000، 25 ہزار اور 40 ہزار والے بانڈ شامل ہیں۔
سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ بانڈ ہولڈرز ان بانڈز کو اپنے بینک کھاتوں میں نقد، 25 اور 40 ہزار کے پریمیئم بانڈز خرید کر یا انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس میں تبدیل کراسکتے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بیئرر بانڈ کو اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے کیش کرایا جاسکتا ہے، جس کیلئے بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔