کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے معاشی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے نومبر کے دوران ترسیلات میں 9 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 6 ماہ میں ترسیلات 12 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر ترسیلات 13 ارب 28 کروڑ ڈالرز تھیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں ترسیلات 17 اعشاریہ 3 فیصد کم ہو کر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں۔