زرمبادلہ کے ذخائر 12.57 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک

Published On 15 December,2022 09:58 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 12.57 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.70 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.87 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
 

Advertisement