اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 58.40 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.70 ارب ڈالر سے کم ہو کر 6.11 ارب ڈالر رہ گئے ہیں،ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.30 کروڑ ڈالر اصافے سے 5.88 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 57 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہوئی، ملکی مجموعی ذخائر 12.57 ارب ڈالر سے گھٹ کر 12 ارب ڈالر رہ گئے۔