کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے سود کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر کمیٹی قائم کر دی، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
کمیٹی ارکان میں سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین بینکس ایسوسی ایشن شامل ہوں گے، مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشار احمد ، منصور الرحمان اور اشفاق تولہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، اس سلسلہ میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے حوالے اسٹیک ہولڈرز کی استعداد کا جائزہ لے گی، کمیٹی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد اور اس میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو دور کرے گی۔