کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں رواں سال آتشزدگی کے واقعات میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں سال لگ بھگ آتشزدگی کے 2 ہزار 81 واقعات رپورٹ ہوئے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال آتشزدگی کے 2081 واقعات ہوئے جبکہ سال 2021 میں آتشزدگی کے 2311 واقعات ہوئے تھے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال آتشزدگی کے واقعات 10 فیصد کم ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری میں 206، فروری میں 184، مارچ میں 240، اپریل میں 189، مئی میں 186، جون میں 179، جولائی میں 187، اگست میں 113، ستمبر میں 121، اکتوبر میں 215، نومبر میں 162 اور دسمبر کے وسط تک 99 آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔
سینٹرل فائر اسٹشین کی حدود میں 163، صدر کی حدود میں 152، ناظم آباد کی حدود میں 162، لیاری کی حدود میں 103، سائٹ ایریا کی حدود میں 132، کورنگی کی حدود میں 71، لانڈھی کی حدود میں 73، گلشن مصطفیٰ کی حدود میں 146، اورنگی فائر اسٹیشن کی حدود میں 72، شاہ فیصل کی حدود میں 68، منظور کالونی کی حدود میں 135، نارتھ کراچی کی حدود میں 62، بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں 28، ایمرجنسی ریسکیو سینٹر ہاکس بے کی حدود میں 4، نیو ٹرک اسٹیڈ کی حدود میں21، بولٹن مارکیٹ کی حدود میں 65، گلستان جوہر 112، کیٹل کالونی صفر، سوک سینٹر 55، ملیر 55، گلشن اقبال 116، گلشن معمار 7، سپر ہائی وے ایک، سائٹ سپر ہائی وے ٹو 46، سائٹ ایسوسی ایشن 14، کاٹی کورنگی 69، نکاٹی 80، ایکسپورٹ پراسسنگ زون کی حدود میں 55 اور لاٹی کی حدود میں 14آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔
رواں سال تیسرے درجے اور خطرناک آتشزدگی کے 6 واقعات پیش آئے۔
تین جنوری کو نیو کراچی صبا سینیما کے قریب تولیہ کے گودام ، 11 جنوری کو شیرشاہ کے علاقے میں کیمکیل فیکٹری، 11 فروری کو کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمکیل کے گودام، 18 مارچ کو سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری، 27 مئی کو لیاری میواہ شاہ قبرستان لاشاری محلے میں فوم بنانے کے گودام میں اور یکم جون کو جیل چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔