اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک پر بریف کیا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری حکام اور سکیورٹی اداروں کے افسران شریک ہوں گے۔