پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث اہم شاہرائیں بند

Published On 31 December,2022 06:33 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہراؤں کو بند کر دیا گیا۔

موٹر ویز پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب جبکہ موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ہرن مینار تک بند کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Advertisement