فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ذہنی معذور شہری تاریخی گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا، کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد بحفاظت نیچے اُتارلیا گیا ۔
فیصل آباد میں ذہنی طور پر معذور شہری گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا ، خودکشی کی دھمکیوں پر ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔
ضلعی انتطامیہ کی جانب سے ریسکیو کو فوری طلب کرلیا گیا ۔
ذہنی معذور شہری نے ریسکیو اہلکاروں پر اینٹیں برساتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ہمت نہ ہاری اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد معذور شہری کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔