زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، سندھ میں اگلی حکومت ہماری ہوگی، عمران خان

Published On 31 December,2022 08:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے سوشل میڈیا کارکنان نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکنان نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک بھر سے سوشل میڈیا کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہار نہیں مانی، انسان کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا گیا ہے، اس مقصد کو پہچانیں اور حاصل کریں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی حالات تباہی کی طرف جا رہے ہیں، جن کے ہاتھ میں باگ ڈور دی گئی ہے یہ معیشت نہیں سنبھال سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے خود کو امپورٹڈ حکومت کی ’’بی‘‘ ٹیم ثابت کر دیا: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف بنائے گی۔

Advertisement