اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا یہ امپورٹڈ حکومت اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہیں ہوا، عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کےحوالے سےاسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پر عمل نہ کر کےECP نےپھرسےثابت کیاہےکہ یہ امپورٹڈحکومت اور اسکے سرپرستوں کی بی-ٹیم ہے۔عوام سےخوفزدہPDM ہر انتخابی میدان سےبھاگ رہی ہے۔ووٹ کاحق بنیادی جمہوری اصول ہےاورPTI پوری دلجمعی سےاس پر قائم ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پاکستان تحریک انصاف اس پر کاربند ہے۔