لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں کا وقت ختم ہو گیا، اگر ابھی عدالتیں کھلیں تو عجیب بات ہو گی۔
رانا ثنا اللہ کے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جہاں بھی الیکشن کراتے ہیں بری طرح ہارتے ہیں، اگر وہ الیکشن کے لیےسکیورٹی نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے ماتحت ادارے کی طرح کام کر رہا ہے، کل الیکشن نہیں کراتے تو عدالتی فیصلے کی توہین ہو گی،
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پلاننگ کے تحت جمہوریت ختم کی جارہی ہے : فواد چودھری
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اب اپنےفیصلے کا بھرم رکھے، الیکشن رانا ثنا اللہ نے نہیں کرانے جنہوں نے کرانے ہیں وہ فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ رانا ثنا جہاں بھی الیکشن کراتے ہیں شکل دکھانےکےقابل نہیں رہتے۔