پاکستان میں پلاننگ کے تحت جمہوریت ختم کی جارہی ہے : فواد چودھری

Published On 30 December,2022 02:58 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں پہلے بنیادی حقوق معطل کیے گئے، اب ادارے ختم کئے جارہے ہیں ۔

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستان کی عوام کے دشمن ہیں۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔