ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے: فواد چودھری

Published On 28 December,2022 11:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے، عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملکی مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، ہم اس قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی مزاحمت کریں گے۔
 

Advertisement