لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔
زمان پارک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 186 ارکان درکار ہیں جبکہ ہمارے پاس 187 ارکان موجود ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں استعفوں کیلئے بدھ کو اجلاس بلایا ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما حسان خاور بھی موجود تھے۔