اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی زرمبادلہ ذخائر 16 بلین ڈالر تھے۔
PeeDM کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، اسٹیٹ بینک نے فارن ریزدوز فگرزجاری کی ہیں اس رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائ گئ فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے pic.twitter.com/giLUDwW8YY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 23, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائراب 6.1 بلین ڈالر رہ گئے ہیں، حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔