لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارشد شریف ،اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے 3 واقعات نے پاکستان میں رول آف لا کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔
ارشد شریف ،اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی FIR درج نہ ہونے کے تین واقعات نے پاکستان میں رول آف لاء کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے، کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندہ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثئت اختیار کر چکے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، واضح ہو چکا کہ کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندھ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے، صوبائی اسمبلیاں ختم کرکے ڈویژن لیول پر اسمبلی بنانی چاہیے، ڈویژنل اسمبلیوں کے انتخابات 3 سال بعد ہونے چاہئیں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔
قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے اس کی بجائے ہمیں صوبای حکومتوں کو ری سٹرکچر کرنا چاہئے صوبائ اسمبلیاں ختم کر کے ڈویثزن پر اسمبلی بنانی چاہئے، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں https://t.co/4YgS0IdFn9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2022