لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں۔
موجودہ حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمشن کا عملہ غائب ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 31, 2022
جمہوریت کا راگ الاپنے والے سب سے بڑے آمر ثابت ہوئے ہیں. عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا.
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کی یوں خلاف ورزی پر عوام کا عدالتی نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔