لاہو: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بدلیاتی انتخابات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر مستعفی ہو جانا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے نے الیکشن کمیشن کے پی ڈی ایم کے آلہ کار ہونے پر مہر ثبت کر دی ہے، گیارہویں دفعہ الیکشن کمیشن کے انتخابات سے بھاگنے یا پی ٹی آئی کیخلاف دیے گئے فیصلے کو عدالت نے مسترد کیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر میں ذرا شرم ہے تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے، پی ڈی ایم والوں کو خواب میں بھی انتخابات سے ڈر لگتا ہے، ہار کے خوف سے امپورٹڈ حکومت نے آئینی نظام کو نظر انداز کر کے خودساختہ نظام بنا لیا ہے۔