لاہور:(دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود انتخابات روک دیئے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے، اسلام آباد میں ووٹر پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں ووٹر پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے ہیں لیکن عدالت کے واضع احکامات کے باوجود انتخابات روک دئیے گئے ہیں،ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے، عدالت اپنے فیصلے پرُعملدرآمد کروائے اورتوہین عدالت کی کاروائ کی جائے pic.twitter.com/1CFWaF7COm
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2022
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریے منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا تمام اعشاریہ منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے pic.twitter.com/A908alG6kU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 31, 2022