لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی حکم کی تعمیل نہ ہونے پر اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پی ٹی آئی الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کیخلاف توہین عدالت درخواست دائرکرے گی، تحریک انصاف کی جانب سے درخواست صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکی جائے گی۔
پی ٹی آئی اسلام آباد قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے، رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان کی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری جبکہ توہین عدالت کی درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔