لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آج کل پی ٹی آئی کے لئے قانون کچھ اور باقیوں کے لئے کچھ اور ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے عدالتی نظام پر ایک کھلم کھلا حملہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک اور ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھیجا جائے، اس وقت چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت ایک کلرک سے زیادہ نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہماری معیشت تباہ و برباد ہوگئی ہے، پاکستان کے معاملات چلانے والے لوگ اس وقت بالکل بھی سنجیدہ نہیں، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ طے ہے، اس حکومت پر الیکشن کے نام سے کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت کلرک سے زیادہ نہیں ہے، ہم عدالت جا رہے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو کام سے روکا جائے، اگر آپ نے الیکشن نہیں کرانے تو جا کر دال چاول فروخت کریں۔