کراچِی: (دنیا نیوز) افغان شہری امیگریشن کلئیرنس کے بغیر کینیڈا روانگی کی کوشش کر رہا تھا، جعلی بورڈنگ کارڈ پر روانگی میں مدد کرنے میں ملوث 2 ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے 2 اہلکاروں نے مبینہ طور پر پیسے لے کرمعاملہ طے کیا، 2 ایجنٹس کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی، افغان شہری کو 8 جنوری کو ٹورنٹوکے لئے فائنل چیکنگ پر گرفتار کیا گیا تھا، دونوں اہلکاروں نے ملزم کو امیگریشن کاؤنٹرپر لائے بغیر روانگی لاؤنج تک پہنچایا۔
ایف آئی اے اہلکاروں نے مبینہ طور پر جعلی بورڈنگ کارڈز بھی فراہم کیے، ملزم افغان شہری کے پاس پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈزبھی تھا، جبکہ ملزمان کے موبائل فونز سے افغان پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔