لاہور: (دنیا نیوز) دہشتگردی کے تناظر میں پنجاب میں سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے، مختلف اضلاع سے 14 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
کائنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشن آپریشنز کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1290 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، کومبنگ آپریشنز میں 3432 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ گرفتار 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے اسلحہ ، لاؤڈ اسپیکر ، گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب صوبے کو محفوظ بنانے کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔