کراچی ( دنیا نیوز) دو روز قبل سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے لڑکی کی لاش نکال لی گئی ۔ لڑکی کی شناخت سارہ ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نوجوان لڑکی نے سمندر میں کود کر خودکشی کر لی تھی، سارہ ملک محمرد آباد کی رہائشی تھی۔
سارہ ملک کے چچا شکیل کا اس حرالے سے کہنا ہے کہ سارہ خودکشی نہیں کر سکتی ، میری بھتیجی ڈیفنس میں قائم جانوروں کے ہسپتال میں کام کرتی تھی،ذہنی اور مالی طور پر بھی کوئی پریشانی نہیں تھی۔
چچا شکیل کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ صبح سارہ خوشی خوشی کلینک گئی تھی ، شام کو پولیس نے بتایا کہ سارہ نے سمندر میں چھلانگ لگا دی ۔
شکیل نے مزید کہا کہ رابطہ کرنے پر کلینک انتظامیہ نے ٹال مٹول سے کام لیا،شک ہے ہماری بھتیجی نے خودکشی نہیں کی اسے قتل کیا گیا ہے۔
کلینک انتظامیہ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے۔